عمران کا دوستی کا ہاتھ بڑھانا خوش آئند، بھارت مثبت جواب دے: فاروق عبداللہ

سرینگر(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے برصغیر کے دیرپا امن اور ترقی کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان بامعنی اور مسلسل بات چیت کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہٓپسی رنجشوں اور تنازعات سے مسائل اور زیادہ پیچیدہ ہوجاتے ہیں جبکہ دوستانہ ماحول کے ذریعے ہی تمام مسائل کا حل ڈھونڈا جاسکتا ہے۔ رہائش گاہ پر متعدد عوامی وفود اور پارٹی ورکروں و عہدیداروں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اورپاکستان، بھارت رشتوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہاکہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے جموں وکشمیر کے عوام کو کافی ا±میدیں وابستہ ہیں اور نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے صحیح سمت میں جاکربھارت کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے جو ایک خوش آئندہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے ا±مید ہے کہ بھارت بھی مثبت سوچ لیکرعمران خان کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔
فاروق عبداللہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...