اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے 10 جولائی کو احتساب عدالت کی ڈیڈ لائن میں 6 ہفتوں کی توسیع کی تھی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ریفرنسز نمٹانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے توسیع دی جائے۔ احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اس سے پہلے چار بار مدت میں توسیع حاصل کرچکے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بنچ توسیع بڑھانے کی درخواست کی 27 اگست کو سماعت کرے گا۔
توسیع
نواز شریف کیخلاف ریفرنس، مدت میں توسیع کیلئے احتساب عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ کل سماعت کرے گی
Aug 26, 2018