پاکپتن: ڈاکٹر کا بغیر پرچی خاتون کو چیک کرنے سے انکار، مریضہ سسک سسک کر مر گئی

پاکپتن (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) شناختی کارڈ نہ ہونے پر ہسپتال عملہ کا مریضہ کو پرچی دینے سے انکار، ڈاکٹرز کا بغیر پرچی کے چیک اپ کرنے سے انکار، ڈی ایچ کیو میں مریضہ سسک سسک کر دم توڑ گئی،ورثاءنے ویل چیئر پر ہی میت اٹھائی۔ بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خواجہ عزیز مکی کی خاتون کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں پر ورثاءکے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے پر پرچی نہیں دی گئی، ورثاءنے عملہ کو بتایا کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے مگر ہسپتال عملہ نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا، مریضہ کو معائنہ کے لیے ڈاکٹرز کے پاس لایا گیا تو ڈاکٹرز نے پرچی کے بغیر معائنہ کرنے سے انکار کردیا جس پر خاتون کے ورثاءبھاگ کر گھر پہنچے گھر سے شناختی کارڈ لے کر آئے تو اسی دوران خاتون دم توڑ دی،خاتون کی میت کو اٹھانے کے لیے ہسپتال کی طرف سے کوئی ایمبولینس تک نہ دی گئی ورثاءنے خاتون کی میت کو ویل چیئرپر ہی اٹھایا۔
سسک سسک مر گئی

ای پیپر دی نیشن