لاہور ( پ ر) مصری شاہ لوہا مارکیٹ کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے تاجر رہنمائوں کے ہمراہ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ میں چوتھے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا، یونس خان، بشیر کمبوہ، چوہدری طلعت حسین، سید پرویز شاہ، جمیل احمد سمیت سینئر تاجر رہنمائوں کی ایک کثیر تعداد نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ لوہا مارکیٹ کی برادری اور علاقہ مکینوں کی ضروریا ت کے پیش نظر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں تاکہ اہل اور تاجروں ،مزدو روں کو پینے کا صاف پانی میسر آ سکے۔
مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں چوتھے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
Aug 26, 2018