لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اورناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ نسل پرستی اور مذہبی و علاقائی رجحان عالمی امن کیلئے نقصان دہ ہے۔ جدید اور ترقی یافتہ ممالک میں مذہبی آزادی کے نام پر انبیاء کرامؑ کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے۔ ہالینڈ کی فریڈم پارٹی کے سربراہ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کاعالمی ادارے نوٹس لیں اور مذہب، امن، برداشت، تہذیب اور شائستگی سے بیزار مغربی معاشرے کو مہذب زندگی کے اصول سکھائیں۔ اگرگستاخانہ اقدامات نہ روکے گئے تو عالمی امن تباہ ہوگا۔ جس کی ذمہ داری ہالینڈ حکومت اور اقوام متحدہ پر ہوگی۔ او آی سی کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد گستاخانہ خاکوں پر تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوگا۔تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔