مخالفین آج تک آصف زرداری پر کرپشن ثابت نہیں کر سکے:عزیز الرحمن چن

لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ پہلے کبھی انتقامی کاروائیوں سے ڈری ہے اور نہ آئندہ ڈرے گی۔ پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے ناکردہ گناہوں کی بھی سزائیں بھگتیں۔ مخالف حکومتوں کی طرف سے انتقامی کاروائی کے نتیجے میں بننے والے تمام الزامات کا سامنا سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالتوں میں کیا اور وہ سرخرو ہوئے۔ مخالفین آج تک اُن پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ ملک میں انتشار کی فضا بن چکی۔ عمران خان کو جمہوریت سے متعلق پڑھنا ہو گا۔ اس لئے وہ جمہوریت کا سبق پیپلز پارٹی سے سیکھیں جس نے جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...