فیروز والہ (نامہ نگار) راوی ٹائون اور بلدیہ کوٹ عبدالمالک، مریدکے افسران کے غفلت کے باعث عیدالاضحیٰ کے دنوں پر قربانی کی آلائشوں کو اٹھانے کیلئے کوئی جامع پالیسی مرتب نہ کی جا سکی جس کی وجہ سے عید گزرنے کے باوجود بھی مختلف علاقوں میں جانوروں کی آلائشیں گلی محلوں میں پڑی رہی انتظامی مشنری مکمل ناکام نظر آئی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں کے آلائشوں اٹھانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔