;وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ 11سو ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نامہ نگار) وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے11 سو ارب روپے ہو گیا جبکہ 100ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں،پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار، جاری منصوبوں اور گردشی قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دینے کےلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات ذرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی سے بجلی چوری اور لائن لاسز کی تفصیلات طلب کی ہیں، پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11سو ارب روپے ہوگیا ہے، سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت صوبائی حکومتوں سے پانچ سو ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں، 100ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابقہ حکومتوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ ان علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واجبات کی وصولی بھی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے، لیسکو نے 83ارب روپے سے زائد، گیپکو نے 105ارب، فیسکو نے180ارب، ایسکو نے ارب 70کروڑ، میپکو نے 82ارب، پیسکو نے 53ارب، ٹیسکو نے 192ارب اور حیسکو نے 90ارب سے زائد رقم وصول کرنی ہے۔ نجی صارفین سے 247ارب روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں اور ان صارفین میں سے متعدد نے سٹے آڈر لے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعظم سے خصوصی اجازت لی جائے گی۔
سرکلر ڈیٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...