لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے ہسپتال میں موجود خالی سیٹوں پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی تعیناتی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی کنٹریکٹ اور ایڈہاک پرتعیناتی کی جائے گی ۔جنرل ہسپتال میں موجود خالی سیٹوں پر 66 ڈاکٹر ز بھرتی کیے جائیں گے۔ خالی سیٹوں پرمختلف شعبوں کے سینئر رجسٹرار، میڈیکل آفیسراور ویمن میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ہسپتال میں موجود96دیگر خالی سیٹوں پر پیرامیڈیکس اور درجہ چہارم کے ملازمین بھی تعینات کیے جائیں گے۔