لاہور(خبر نگار ) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 22کروڑ عوام کو خوشحالی،بے روزگاری کے خاتمہ کی صورت میں تحفے دے گی کیونکہ ہمارے قائد عمران خان کا یہی مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ کی اقتدار سنبھالتے ہی عمران خان نے انقلابی فیصلے لینا شروع کر دیے ہیں اور یہ وہی فیصلے ہیں جن کاا نتظار پوری قوم کو گزشتہ 22 سال سے تھا۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں نا انصافیوں‘بد عنوانیوں اور ظلم و ستم کے جو منحوس سائے ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں انہیں ختم کر کے ایک روشن پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔ہماری حکومت میں وزرا بااختیار ہوں گے اور اپنے محکمہ کے ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو بد حال کردیا،قوم کا بچہ بچہ مقروض اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگیا ہے۔زخموں سے چور پاکستان کو ایک مضبوط، معاشی، فلاحی، اسلامی ریاست بنانے کیلئے قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جن کے خطاب سے محسوس ہوا کہ وہ روایتی سیاست دان نہیں بلکہ ایک قومی لیڈر ہیںالیکشن میں کئے وعدے پورے کیے جائیں گے ۔ پی ٹی آئی پاکستان میں قیام امن،تعلیمی فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت قانون سازی کریگی۔ نئے پاکستان اور ترقی کا آغاز ہو رہا ہے،عوام جلد تبدیلی محسوس کرینگے ۔انہوں نے مزید کہاکہ قومی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب شروع ہوچکا ، ملک کوقرضوں کی دلدل میں پھنسا کر لندن میں بڑے بڑے محل خریدنے والوں کوپائی پائی کاحساب دیناہوگا۔