لاہور(صباح نیوز)ن لیگ کے سابق صوبائی وزیرزعیم قادری نے اپنی اہلیہ) سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمی قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اعلان کچھ رو زبعد کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ زعیم قادری پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان اگلے چند روزمیں کر دیں گے ۔ اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق ن لیگی رہنما زعیم قادری نے عام انتخابات سے قبل اعلان بغاوت کرتے ہوئے شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر الزامات عائد کئے تھے اور حمزہ شہباز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
زعیم قادری
;زعیم قادری کااپنی اہلیہ کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ،اعلان جلد متوقع
Aug 26, 2018