نوازشریف نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے درباریوں میں تقسیم کئے: حامد رضا

لاہور ( سپیشل ر پورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ صوابدیدی فنڈز اور وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی خوش آئند ہے۔ نواز شریف نے صوابدیدی فنڈز کے اربوں روپے درباریوں میں تقسیم کئے۔ نئی حکومت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ملک و قوم سے دشمنی ہے۔ نئی حکومت نے آتے ہی عوام دوست فیصلے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ امریکہ عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ امریکہ کو تابع دار وزیراعظم وارا کھاتا ہے۔ نئی حکومت امریکہ نواز خارجہ پالیسی تبدیل کرے۔ امریکہ کو نو مور کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ طرز حکمرانی میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ سادگی و کفایت شعاری کی حکومتی پالیسی لائق تحسین ہے۔ اپوزیشن ملک و عوام کی خاطر نئی حکومت کا ساتھ دے۔ قوم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں عید مِلن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت کے تمام منصوبوں کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ شریف برادران نے ملک لوٹنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نئی حکومت قرضوں پر انحصار کم کر کے خود کفالت کی پالیسی اختیار کرے۔ آئی ایم ایف کی معاشی غلامی سے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔ نئی حکومت نے تمام اہم سرکاری شخصیات کے لئے فرسٹ کلاس میں فضائی سفر پر پابندی لگا کر عوام کو خوش کر دیا ہے۔ قومی خزانہ حکام نہیں عوام پر خرچ کرنا چایئے۔ نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا گیا تو ملک بحران سے نکل آئے گا۔

ای پیپر دی نیشن