دنیاپور (نامہ نگار) دنیاپورمیں اغواء اور مبینہ زیادتی کے دو مختلف واقعات۔ جعلی پیرنے تعویز لینے کیلئے آنے والی مریدنی کوزبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالہ۔دوسرے واقعہ میں اوباش ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر پڑوسی دوشیزہ کواغواء کر کے لے گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جھنڈیرواہ کی رہائشی خاتون مسماۃ ز تعویزلینے کیلئے چکنمبر 319 ڈبلیوبی میں حنیف کے پاس آئی جس نے خاتون کو تعویزلکھنے کے بہانے قریبی باغ میں لیجاکراسے مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اورخاتون سے مبینہ طور پر 45سو روپے کی نقدی اور سونے کی چین چھین لی بعدازاں اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرارہوگیا۔چکنمبر 239 ڈبلیوبی میں فاروق بلوچ اپنے بھائی مقبول اور ساتھی مقصود کے ہمراہ رات کی تاریکی میں اپنے پڑوسی کی اٹھارہ سالہ بیٹی ص کواسلحہ کے زورپرکارمیں اغوائ کرکے فرارہو گئے۔
دنیاپور‘ جعلی پیرکی تعویز کیلئے آنیوالی مریدنی سے زیادتی، اوباش نے پڑوسی دوشیزہ اغواء کرلی
Aug 26, 2018