شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری انوارالحق سہوڑیا نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے صوابدیدی فنڈز کو ختم کرنا نظام میں تبدیلی کیلئے اچھا اقدام ہے اسی طرح کلیدی عہدوں کے حامل افراد کے اختیاری فیصلوں جس سے ملک اورقوم کے مفادات پر زدپڑتی ہے ختم کرنا ضروری ہے داخلی اور خارجی پالیسیوں کو پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیاجائے پھر فیصلہ کیاجائے نااختیار اورصوابدیدی اختیارات نے قوم کی ترقی کی راہیں مسدود کردی ہیں نظام میں تبدیلی کیلئے ناانصافی کی ہرشق پر کاری ضرب لگائی جائے ،اپنے ایک بیان میں چوہدری انوارالحق سہوڑیا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شیخوپورہ سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں خالد محمود ایک سینئر سیاسی رہنما ہیں انہیں پنجاب حکومت کی تشکیل میں اہم ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئیں جو حلقہ کی عوام کا مطالبہ بھی ہے اور ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کا بھی تقاضا ہے کہ میاں خالد محمود پنجاب اسمبلی میں اہم کردار ادا کریں ۔