مسلم لیگ(ن) اور پاکستان لازم وملزوم ہیں: آصف شاہین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر محمد آصف شاہین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اورپاکستان لازم وملزوم ہیں ان تینوں کوختم کرنا کسی کے بس کی بات نہ ہے مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جبکہ نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے خالق اور سی پیک منصوبہ کے بانی ہیں اس سے پاکستان میں ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں کھلی ہیں عمران خان کا مینڈیٹ عوامی نہیں بلکہ ’’انعامی‘‘ ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ دیر اقتدار کے ایوان میں قیام نہیں کر سکیںگے۔ مسلم لیگ (ن) ہی اس ملک کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی ،آزادی کی ضامن جماعت ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عمران خان بڑے بڑے دعوے اور وعدے تو کررہے ہیں مگر ابھی تک ان کا ایک وعدہ بھی پورا ہوتا دیکھائی نہیں دیا عمران خان کو جس مقصد کیلئے اقتدار میں لایا گیا وہ پورا نہیں ہوگا بلکہ ان کے دور میںملک کے اندر لچر پن ، ڈانس ،ناچ گانا، بے حیائی ،بے پردگی ،عریانی وفحاشی کو فروغ ضرور ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ نواز لیگ مرکز اور صوبہ میں ایک مضبوط اپوزیشن کا کرداراد ا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن