ڈاکٹر امیرمحمدخان جوگزئی کا گورنر بلوچستان کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

ڈاکٹر امیرمحمدخان جوگزئی نےگورنر بلوچستان کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ڈاکٹر امیرمحمدخان جوگزئی کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کا اپنے اوپر اعتماد کے لیے شکر گزار ہوں۔ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے کہا کہ میں ایک بڑا سیاسی پس منظر رکھنے والا شخص ہوں جس کے بھائی بھتیجے سب گورنر اور وزرا رہ چکے ہیں۔میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کسی کے اوپر پر کوئی حرف آئے۔عمران خان کا احترام میرے لئے ہر چیز سے بالاتر ہے۔ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی

اسلئے میں یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرتا ہوں۔ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی نے مزید کہا کہ میرے اوپر کسی قسم کا کوئی کیس کوئی ایف آئی آر نہیں ہے۔ جس کیس کی بات ہورہی ہے وہ 2005 کا ہے اور WWB اور WWF کا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...