بھارتی واٹر کمیشن اورپاکستانی واٹرکمیشن کے اسلام آباد میں 2 روزہ مذاکرات کل سے شروع، بھارتی وفدپاکستانی اعتراضات کا جواب دے گا

نئی حکومت بنتے ہی بھارتی واٹر کمشنر کی سربراہی میں9 رکنی وفدکل  پیرکو پاکستان پہنچ رہاہے،بھارتی واٹر کمیشن اورپاکستانی واٹرکمیشن  کے وفودکے اسلام آباد میں 2 روزہ مذاکرات ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں بھارتی اور پاکستانی واٹر کمشنرز اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے، پاکستان  نے دریائے چناب پر2 نئے آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔ان آبی منصوبوں میں پاگلدول اور کلنائی کے منصوبے شامل ہیں،یہ منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہد ہ کی خلاف ورزی سے باز رہے، ذرائع نے مزیدبتایاکہ بھارتی وفدپاکستانی اعتراضات کا جواب دے گا، جبکہ مذاکرات کے بعدمشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوگا

ای پیپر دی نیشن