ٹوہر

Aug 26, 2019

ریاض احمد سید…… سفارت نامہ

ہم پنجابیوں میں باقی دنیا سے ایک چیز اضافی ہے، کہ پوری زندگی ٹوہر بنانے میں لگے رہتے ہیں۔ ’’ٹوہر‘‘ کیا ہے؟ پنجابی کے اس لفظ کا متبادل شاید ہی دنیا کی کسی زبان میں ہو۔ انگریزی میں اس کے لیے شو آف استعمال ہوتا ہے، مگر ٹوہر کے مفہوم کو پورے طور پر یہ بھی ظاہر نہیں کرتا۔ بہرحال ٹوہر بنانے اور دنیا سے منوانے کیلئے ہم عجیب و غریب حرکات کرتے ہیں۔ پنجاب ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی چیئرمین کو بہ آسانی ’’کیا پدی اورکیا پدی کا شوربہ‘‘ سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ مگر ضرورتمندوں کیلئے شاید قصر صدارت سے بھی بڑھ کر ہو۔ اسی لیے گوجرانوالہ سے PTI کے ایک رہنما لاکھوں پاپڑ بیلنے کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے، تو پھولوں نہیں سما رہے تھے۔ ایک بڑے قافلے کے ساتھ آبائی گائوں اس حال میں پہنچے کہ ان پر پاکستانی کرنسی کے علاوہ ڈالر، یورو، پائونڈ اورریالوں کی بارش ہو رہی تھی۔ وسائل کی قلت کے اس سمے FBR کو ایک آسامی اور مل گئی۔ اور اگر راہی کم از کم لٹائی جانے والی دولت کے برابر ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں