لاہور(نامہ نگار)ایس پی سکیورٹی لاہور محمد نویدنے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کے قیام اور سکیورٹی کے پیش نظر گڈزٹرانسپورٹ مالکان شہر میں آنے والے ٹرکوں کے سامان کی چیکنگ اور جلد از جلداَن لوڈنگ یقینی بنائیں۔بس اڈوں کے منتظمین بیرون ِشہر خاص کر خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقہ جات سے سفر کرکے لاہور آنے والے مسافروں کی شناخت اور ڈیٹالازمی چیک کریں جبکہ شہر میں آنے اور جانے والی ٹریفک کو مانیٹر کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز محرم الحرام کے سلسلہ میں سبزی و فروٹ منڈی، لاری وٹرک اڈوں کے منتظمین کے علاوہ ٹرانسپورٹ ایڈمنسٹریٹر لاہور سے میٹنگ کی دوران کیا۔