’’مغلپورہ انڈر پاس‘‘کو کشمیرسے منسوب کیا جائے: ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ حبہ خاتون ’’مغلپورہ انڈر پاس‘‘ کو کشمیر انڈر پاس کا نام دیا جائے۔حکومت پرانے تعمیراتی منصوبوں کے نام بدلنے کی بجائے نئے منصوبے بنائے اور انکے نام جو مرضی رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مولانا سید پیر زین العابدین شاہ، ڈاکٹر سلیمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مفتی محمد مدنی، مولانا غلام یاسین‘ مفتی فیصل ندیم، مولانا محمدامین سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال روڈ کو کشمیر روڈ کا نام دیا جانا مناسب ہوگا۔یا پھرحبہ خاتون جو ایک کشمیری شاعرہ ہیں کے نام تبدیل کرکے مغلپورہ انڈر پاس کو کشمیر انڈر پاس کا نام دیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بارے سول سوسائٹی کی تحریک کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن