لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگزمیں پانچ وکٹوں پر 382رنز بناکر سری لنکا کے پہلی اننگز کے 244رنز پر 138رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ ٹام لاتھم 154رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ واٹلنگ 81اور گرینڈ ہوم 83رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ پریرا نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔آج میچ کا آخری دن ہے ۔