لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے تحت سینٹرل پنجاب انڈر19 ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلزمکمل ہوگئے ۔نوجوان کھلاڑیوں نے دوسرے روز ٹارگٹ میچ کو بہترین قرار دیدیا۔دو روزہ ٹرائلز میں لاہور،سیالکوٹ اور فیصل آباد ریجن کے 80 کھلاڑیوں نے حصہ لیا،شارٹ لسٹ40 کھلاڑیوں کی کارکردگی کو ٹارگٹ ٹرائل میچز کے ذریعے جانچا گیا۔نوجوان کھلاڑیوں نے کہا کہ ٹارگٹ میچز سے کیمپ میں جوسیکھا ہوتا ہے اسے جانچنے کا موقع ملتا ہے۔
سینٹرل پنجاب انڈر19 ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلزمکمل‘40کھلاڑی شار ٹ لسٹ
Aug 26, 2019