کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے:عارف حسن ‘عدنان ارشد اولکھ

Aug 26, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عارف حسن نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے کراٹے کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے،۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سپورٹس کو گراس روٹ لیول پر لے کرجارہے ہیں، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے سب سے تعاون کررہے ہیں، ہر کھیل کے کھلاڑی کو آگے بڑھنے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر پنجاب نیشنل کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں