اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی, وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور بابر اعوان 3 روزہ دورہ پر گلگت پہنچے صوبائی صدر جعفر شاہ ،کابینہ ممبران اور پارٹی کارکنان نے ان کا استقبال کیا گلگت ائر پورٹ آمد پر سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کو ہار پہنائے گئے سینٹرل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عامر کیانی کہا کہ گلگت بلتستان کو عوام کی خواہشات کے مطابق قومی دھارے میں شامل کیا جائے گاگلگت بلتستان میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی. اور معاشرے کے تمام فریقین کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم کیا جائے گا عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا ۔پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ورکرز کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن چوروں کو پکڑا گیا ہے انکے بچوں کے نام پر بھی کروڑوں کے گھر ہیں اور چوری کا پیسہ ہضم ہونے نہیں دیا جائے گا۔پاکستان تحریک گلگت بلتستان کے مسائل حل کئے جائیں گے تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ پارٹی بہتر انداز میں گلگت بلتستان میں کام کر سکے جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو ڈاکوبن کر لوٹنے والے حکمرانوں سے قومی دولت واپس لینی ہے وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر منظور کرائی ہے صدر ٹرمپ اور دیگر حکمران کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کے حامی ہیںگلگت بلتستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ناگزیر ہے۔