ہانگ کانگ (اے پی پی) بحر اوقیانوس کے جزائر واناتو میںزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 تھی اور اس کا مرکز سولہ نامی شہر میں 114.65 کلومیٹر کی گہرائی میں 14.3198 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 167.1749 ڈگری مشرقی طول البلد میں تھا۔