پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے :چودھری اعظم خاں 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری اعظم خاں نے کہا ہے کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ہر شخص کوچاہیے کہ وہ اپنے حصہ کا ایک پودالگاکر اسکی نشوونما کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں حکومت پاکستان کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے عدلیہ ، وکلاء ،صحافی، تاجر ، سماجی تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے افراد کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہوگا شجرکاری مہم کی کامیابی سے ہم آلودگی سے بچ اور تندر ست وتوانا زندگیاں بسر کرسکتے ہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں جوڈیشل کمپلیکس میں پودا لگا نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر سول جج محسن علی خاں ، صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری زاہد سعید ، جنرل سیکرٹری ملک جاوید احمد کھوکھر، سیف الرحمن سیفی سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...