نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور حلقہ پی پی 135 میں امیدوار ایم پی اے چوہدری افتخار احمد بٹر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بلکہ حکمت عملی کے فقدان کی وجہ سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں کرپٹ مافیاز ملکی جڑوں کو کھوکھلاکر رہا ہے اور ملک دن بدن تنزلی کی طرف جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے ملک میں بیرونی دبائو پر فیصلے ہوتے ہیں حکمران آٹا چینی بجلی سمیت جس چیز کا بھی نوٹس لیتے ہیں ان کی قیمتیں آسمان پر چلی جاتی ہیں ۔