دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کرونا کا شکار 

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) دنیاکے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
یوسین بولٹ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں گھر تک محدود ہوگیا ہوں اور دوستوں سے دوری اختیار کرلی ہے۔یوسین بولٹ کا کرونا ٹیسٹ اْن کی 34 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد مثبت آیا ہے، اطلاعات ہیں کہ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا تھا جہاں سماجی دوری سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن