توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی9ستمبرتک موخر

Aug 26, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں  نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی9ستمبرتک موخر کر دی ہے،احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث چھٹیوں پر ہیں جس کے باعث نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کی گئی ہے۔سابق وزیرِ اعظم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مرکزی کیس کے ساتھ ہو گی۔نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے اور مرکزی ریفرنس پر سماعت اب 9ستمبر کو ہو گی۔خیال رہے احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرکے پیشی کاآخری موقع دے رکھا ہے۔واضح رہے توشہ خانہ ریفرنس کیمطابق آصف زرداری اورنواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طورپرگاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں۔

مزیدخبریں