سکول کھولنے سے پہلے اساتذہ کا کرونا ٹیسٹ ہو گا: وزیر تعلیم پنجاب

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں 5000 کے قریب اضافی اساتذہ والے سکولوں سے کم اساتذہ والے سکولوں میں انتظامی بنیادوں پر ٹرانسفر کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 8 ہفتوں کے دوران کل گیارہ ہزار اضافی اساتذہ کو ضرورت کے پیش نظر کم اساتذہ والے سکولوں میں انتظامی تبادلوں کے تحت بھیجا گیا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس کا اساتذہ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ملازمین کے لئے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے سکول ایجوکیشن کے ملازمین کے لئے آسان شرائط پر اپارٹمنٹس کی فراہمی کی جائے گی۔ سکول کھولنے کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورت سارا کا سارا بوجھ حکومت پر نہیں ڈال سکتے۔ ان مشکل حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو کو اپنا اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کرنا ہوگا۔ حکومت سکولوں کو مکمل طور پر سینیٹائز کروائے گی اور صابن اور پانی جیسی سہولیات کو یقینی بنائے گی۔ تمام اساتذہ کو سکول کھلنے سے پہلے اپنے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروانا ہوں گے۔ یہ سب کی حفاظت کے لئے اہم ہے اور والدین بچوں کو ماسک کے ساتھ سکول بھیجیں گے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کے باعث فیسوں میں 20 فیصد کی جانے والی کمی کا اطلاق ستمبر کے مہینے میں بھی رہے گا اور تمام نجی سکولوں کو اس حوالے سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ جبکہ بچے گھر سے ہی ماسک پہن کر سکول آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...