کہیں تیز کہیں ملکی بارش موسم سہانا ہو گیا

Aug 26, 2020

کراچی(  نعیم اختر)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، ٹھنڈی ہوائوں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے،بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا،  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بعض علاقوں میں تیز بارش سے برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، منظور کالونی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاون، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، کھارادر، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، گلبرگ، بفرزون ،عزیز آباد اور لیاقت آبادکے مکین  بجلی کی فراہمی کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔  سرجانی ٹائون ، یوسف گوٹھ ، بسم اللہ گوٹھ،اورنگی ٹائون اور بلدیہ میں بھی بجلی غائب رہی۔ 

مزیدخبریں