سلیکٹڈ اور مانگے تانگے کی حکومت کے پاس عوامی فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں:خرم د ستگیر

Aug 26, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم ستگیر خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور مانگے تانگے کی حکومت کے پاس عوامی فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار دوسال سے مہنگائی میں اضافہ کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا لیکن ناتجربہ کار اور کٹھ پتلی حکومت نے مسلم لیگ ن کی تمام محنت پر پانی پھیر دیا ہے پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ملکی معیشت کی تباہی پر حکمرانوں کوسلیکٹ کرنیوالے بھی پریشانی کا شکار ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگی رہنما حاجی بابا ثناء اللہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیاا س موقع پر سینئر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، سابق یوسی چیئرمین عامر اکرام بٹ، عامر جمیل بٹ، ماما شہباز، اظہر میر، حاجی خرم، حاجی افضل بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں