جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 15 محکموں کے ماتحت دفاتر بنانے کا فیصلہ، سینکڑوں آسامیاں پیدا ہونگی

لاہور (معین اظہر سے) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 15 صوبائی محکموں کے ماتحت دفاتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ جو پندرہ محکمے ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں بنائے جارہے ہیں ان کے ماتحت کون سے نئے ادارے اور نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب کے ماتحت ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کے ماتحت ہونگے اسی طرح ائی جی جیل خانہ جات ساوتھ پنجاب کی نئی سیٹ بھی اسی طرح ڈائریکٹر سول ڈیفنس ساوتھ پنجاب کی نئی پوسٹ بھی قائم کی جائے گی۔ محکمہ زراعت ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے تحت ڈائریکٹر جنرل زراعت ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل فیلڈ زراعت ساوتھ پنجاب، ڈی جی ایگچرل ریسرچ ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل زراعت واٹر مینجمٹ ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل کوالٹی کنٹرول ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر زراعت اکنامک مارکیٹنگ ساوتھ پنجاب۔ سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت جو ادارے بنائے جائیں گے ان میں چیف ارکیٹکٹ ساوتھ پنجاب کی نئی اسامی اور ادارہ بنایا جائے گا۔ چیف انجیر بلڈنگ ساوتھ زون کی نئی اسامی، چیف انجیر بلڈنگ ساوتھ پنجاب، چیف انجیر ہائی وے ساوتھ پنجاب کی اسامی ادارے بنائے جائیں گے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کوئی ادارہ نہیں ہو گا۔ محکمہ جنگلات ، فشریز اور وائلڈ لائف کے تحت چیف کنزرویٹر فارسٹ ساوتھ پنجاب کی اسامی و ادارہ۔ ڈی جی فشریز ساوتھ پنجاب۔ ڈی جی وائلڈ لائف ساوتھ پنجاب۔ محکمہ تعلیم کے ماتحت جو پوسٹیں اور ادارے ہونگے ان میںڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز ساوتھ پنجاب۔ دائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایس ای ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر پبلک انسڑکشن ای ای ساوتھ پنجاب شامل ہیں۔ محکمہ ہاوسنگ کے تحت جو ادارے اور پوسٹیں پیدا کی جائیں گی ان میں چیف انجیر پبلک ہیلتھ انجیرنگ ساوتھ پنجاب۔محکمہ ائرگیشن کے تحت جو اداے پوسٹیں قائم کی جائیں گی چیف انجیر ائیر گیشن ملتان زون چیف انجیر ائرگیشن ڈی جی خان زون، چیف انجیر ائرگیشن بہاولپور زون شامل ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے تحت ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈئری ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ لائیو سٹاک ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ساوتھ پنجاب۔ محکمہ لوکل گورمنٹ کے تحت ادارے اور پوسٹیں بنائی جائیں گی ۔ ان میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورمنٹ ساوتھ پنجاب ۔ اسی طرح ساوتھ پنجاب لوکل گورمنٹ بورڈ ، کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان بہالپور، پی اینڈ ڈی کے ماتحت چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہو گی۔ محکمہ صحت کے ماتحت ڈی جی ہیلتھ سروسز ساوتھ پنجاب، ڈائریکٹر جنرل نرسنگ ساوتھ پنجاب۔ اسی طرح جو ادارے ہونگے ان میں ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹیز ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، چلڈرن ہسپتال ملتان، غازی خان میڈیکل کالج، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینسٹری ، نشتر میڈیکل جالج ملتان، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کے ماتحت کوئی محکمہ یا ادارہ نہیں ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن