ایفیڈرین کیس‘ فرد جرم کیخلاف‘ منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد

اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس فردجرم کے خلاف اور کیس سے منشیات کی دفعات خارج کرنے کی اپیلیں مسترد کر دیں۔جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے علی موسی گیلانی، مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دائر درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کرکے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنادیا اور کہا ہے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں، ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ تمام شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کا فیصلہ کرے۔یاد رہے کہ ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزم عنصر فاروق اور افتخار بابر نے منشیات کی دفعہ 9 سی کو چیلنج کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن