تل ابیب (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی مہربانی سے تل ابیب اور خرطوم کے درمیان پہلی براہ راست پرواز نے اڑان بھر لی۔ پومپیو منگل کی صبح اسرائیل سے سوڈان روانہ ہوئے۔ یہ تل ابیب اور خرطوم کے درمیان سرکاری طور پر پہلی براہ راست پرواز تھی۔ پومپیو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "مجھے اس اعلان پر مسرت ہو رہی ہے کہ ہم سرکاری طور پر اسرائیل سے براہ راست سوڈان جانے والی پہلی پرواز میں سوار ہیں"۔ یاد رہے کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے فریڈم اینڈ چینج پارٹی کی مرکزی مجلس کے ساتھ ایک اجلاس میں ایک بار پھر یہ موقف دہرایا کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنا عبوری مدت کی حکومت کے لیے دل چسپی کے امور میں شامل نہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کی ’’مہربانی‘‘ تل ابیب سے خرطوم پہلی براہ راست پرواز کی اڑان
Aug 26, 2020