ہنزہ(نوائے وقت رپورٹ) بابوسر ٹاپ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ناران، ہنزہ روڈ بند ہو گئی، سینکڑوں سیاح بابو سر ٹاپ کے قریب پھنس گئے۔ بابوسر ٹاپ سے 8 کلو میٹر دور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ مسافروں کو شدید مشکلات سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی سڑک کھولنے کیلئے نہیں آیا۔