سپریم کورٹ نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

Aug 26, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے ملزم حضرت نبی کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ شریک ملزم اسماعیل کی ضمانت کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اس کی گرفتاری کا حکم دیا توسی ٹی ڈی نے شریک ملزم اسماعیل کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا. جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی. جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ اسماعیل سے ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا تھا، اس کو ضمانت اس بنیاد پر ملی تھی کہ گرینڈ کا فرانزک نہیں ہوا تھا، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ جرم میں استعمال ہونے والی ہر چیز کا فرانزک لازمی ہے، جسٹس قاضی امین کاکہناتھا کہ گرنیڈ کا فرانزک آڈٹ ممکن ہی نہیں، فرانزک آڈٹ دھماکہ خیز مواد، خون اور ڈیجیٹل شواہد کا ہوتا ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے گرنیڈ کو ناکارہ بنایا،ملزمان کے وکیل کاکہناتھا کہ حضرت نبی لاپتہ افراد میں شامل تھا، اس پر بعد میں مقدمہ ڈالا گیا،  حضرت نبی کو اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ایف آئی آر بھی موجود ہے،  دونوں شریک ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں