ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی ، دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی کے کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ اب تک ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیا ہوا ؟ میں اپنے دلائل دے دیتاہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ ججز تعیناتی کے حوالے سے تمام پوسٹس کے لیے سفارشات جا چکی ہیں، چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے کہاکہ یہ درخواست تو بار کی طرف سے آنی چاہئے تھی، کیا بار نے اس متعلق کوئی قرارداد منظور کی؟ آپ کو چاہیے بار سے قرارداد منظور کرائیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم سب نے مل کر بارز کو مضبوط بنانا ہے، درخواست گزار وکیل نے کہاکہ اس میں بار کی تو ضرورت ہی نہیں میں نے تمام قانونی نقاط لکھ دئیے ہیں، وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے ججز تعیناتی کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...