سپریم کورٹ نے خیبر پی کے جنگلات کٹائی کیس ری اوپن کرنیکا حکم دیدیا  

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے خیبر پی کے میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس  ری اوپن کرنے کا حکم دیدیا ۔ منگل کو خیبر پی کے  میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ۔ وکیل افتخار گیلانی کی استدعا پر عدالت نے کیس دوبارہ ری اوپن کرنے کا حکم دے دیا ۔ وکیل افتخار گیلانی نے کہاکہ عوام کے چار کروڑ روپے پھنسے ہوئے ہیں، عدالت اجازت دے تو اس کیس میں تفصیلی دلائل دینا چاہتا ہوں، یہ میرا ذاتی کیس نہیں بلکہ عوامی نوعیت کا کیس ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ عوامی پیسہ بچانے کیلئے ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...