غزہ (آن لائن) اسرائیلی فوج پاگل ہو گئی ۔غزہ کے مغربی کنارے میں راملہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے 8 گھر مسمار کر دیئے۔ ان گھروں میں رہائش کے علاوہ فلسطینیوں نے بھیڑ بکریاں بھی پالی ہوئی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے تمام گھر مسمار کر کے سامان بھی توڑ پھوڑ دیا۔اس وقت راملہ کی وادی السق میں فلسطینیوں کے 200 گھر موجود ہیں۔ یہاں رہائش کے ساتھ ساتھ تجارت کے لئے بھیڑ بکریاں بھی پالی جاتی ہیں۔مغربی کنارے کے اے ایریا کا 18 فیصد علاقہ فلسطینی اتھارٹی کے کنٹرول میں ہے جس میں وہ سکیورٹی فراہم کرتی ہے اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز پھر فلسطینی مزاحمتی تحریک 'حماس' کو خبردار کیا ہے کہ اس نے غزہ کی سرحد سے آتش گیر گولے پھینکنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ہمارا جواب دردناک ہوگا۔ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔عبرانی ٹی وی چینل'کے اے این' کے مطابق وزیردفاع نے کہا کہ حماس کی قیادت کو بہ خوبی علم ہے کہ ہمارے اوپر جو آتش گیر غبارے چھوڑے جا رہے ہیں وہ حماس کے لیے کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔