پشاور:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ سے زائد کے جرمانے

Aug 26, 2020

 پشاور(آئی این پی ) پشاور میں کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تمام اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں، 3 جون سے 24 اگست تک 11 لاکھ 97 ہزار 895 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

مزیدخبریں