اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیش جاری کردیا ہے جس کے تحت بینک،مالی ادارے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تصدیق شدہ معلومات دینے کے پابند ہونگے۔انکم ٹیکس قوانین 2002 میں مزید ترامیم کردی ہیں۔ ایف بی آرکی دستاویز کے مطابق ماہانہ 1 کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع کرانے والوں کا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔ ماہانہ 2لاکھ روپییا زیادہ کریڈٹ کارڈ بل جمع کرانے والوں کا فارم بھرنا ہوگا۔ 10 لاکھ روپے یا زیادہ ماہانہ نقدی نکلوانیوالوں کی معلومات بھی فراہم کرنا ہوگی۔ سالانہ ڈیبٹ اسٹیٹمنٹ پرمنافع کی معلومات سے متعلق مبنی فارم بھی پْر کرنا ہوگا۔نئی ترامیم کے تحت اکاؤنٹ نمبر،شناختی کارڈ، پاسپورٹ، این ٹی این نمبر کی فراہمی لازمی قراردی گئی ہے۔ ایف بی آر کو کھاتہ دار کے پیشے، رہائشی پتہ، ٹیلی فون نمبر دینا ہوگا۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم نوٹیفکیشن جاری کردیا
Aug 26, 2020