ٹیکس مقدمات کی سماعت کے اختیارات کراچی یونٹ کو منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، آصف اقبال شیخانی

 سکھر(بیورورپورٹ) گذشتہ روز انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن سکھر کا ایک ہنگامی اجلاس بار کے صدر آصف اقبال شیخانی کی زیر صدارت منعقد ہوا بار کے جنرل سیکرٹری محمد آصف احمد صدیقی کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا آر ٹی او سکھر کے مقدمات کی سماعت کے اختیارات کی لارج ٹیکس بیڑ یونٹ کراچی منتقلی کے نتیجے میں متوقع مشکلات اور مسائل پر غور و خوص کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بار کے صدر آصف اقبال شیخانی نے کہا کہ حکومت پاکستان ریونیو ڈویڑن کے جورسڈکشن آرڈر کے تحت آر ٹی او کے ٹیکس مقدمات کی سماعت کے اختیارات کو کراچی منتقل کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔، انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ سکھر کے انکم ٹیکس مقدمات کی سماعت کے اختیارات کی کراچی یونٹ کو منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور سکھر آر ٹی او کے ٹیکس مقدمات کے سابقہ اختیارات کو ہی بحال کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن