کابل (بی بی سی+ شہنوا)افغانستان کی پہلی فلم ڈائریکٹرپر نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئیں۔ جبکہ افغان فوجی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ کے دوران 2فوجی کمانڈوز سمیت6افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق افغان حکام کے مطابق افغانستان کی پہلی فلم ڈائریکٹر صبا سحر کو گولی مار دی گئی ہے۔ 44 برس کی اداکارہ کو ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اب وہ زیر علاج ہیں۔ان کے شوہر ایم ذکی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ گزشتہ روز کو کام پر جا رہی تھیںجب کابلکے مغرب میں ایک مسلح شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ذکی کے مطابق فائرنگ کے وقت گاڑی میں صبا سحر سمیت پانچ افراد تھے جس میں ڈرائیور، دو محافظ ، صبا صحر اور ایک بچہ شامل ہیں۔ بچے اور ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ادھر افغانستان کے صوبے بلخ میں افغان نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اْڑا دیا، دھماکے سے پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر چار افراد کی شناخت نہ ہوسکی، 32 افراد زخمی 6کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق البان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔