لاہور (کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روز پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا۔اتھارٹی کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں انتظامی اور مالیاتی امور پر مشتمل 13نکاتی ایجنڈے کی اصولی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی اصولی منظوری بھی دی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے ذریعے فنی تعلیم کے اداروں کو ایک چھتری تلے لایا گیا ہے۔نوجوان معاشی ترقی کا انجن، انہیں جدید علوم سے آراستہ کر کے خوش حالی کا انقلاب لائیں گے۔
نوجوان کوجدید علوم سے آراستہ کر کے خوشحالی کا انقلاب لائیں گے:اسلم اقبال
Aug 26, 2020