سیریز ہارنےپر افسوس ضرور رہے گا کیونکہ ہم جیت کے عزم کے ساتھ آئے تھے ,اظہر علی

 پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سیریز ہارنےپر افسوس ضرور رہے گا کیونکہ ہم جیت کے عزم کے ساتھ آئے تھے ۔سائوتھئمٹن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اس سیریز کی غلطیوں سے سیکھیں. ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے انگلینڈ میں بہترین بیٹنگ کی جبکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ نسیم شاہ نے انگلینڈ کی تجربہ کار بلے بازوں سے سیکھا ہے وہ ایک ٹیلنٹڈ بائولر ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے لئے پرفارم کر سکتے ہیں ۔ اظہر علی نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد سارا قصوروار کپتان کو قرار دیا جا رہا تھا. پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر سب کو دکھ ہوا ۔سیریز کے رزلٹ ہمارے حق میں نہیں رہے لیکن کھلاڑیوں نے مثبت کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ میڈیم پیسر آل راونڈر کی ٹیم میں کمی محسوس ہوئی کیونکہ کسی بھی ٹیم میں آل راونڈرز ٹیم میں توازن بناتے ہیں ۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ رضوان نے ثابت کیا ہے کہ وہ مکمل بیٹسمین ہے ۔اسد شفیق کو مواقع ملے لیکن تھوڑا بد قسمت رہے وہ ایک بہترین بلےباز ہیں، ایک اچھی اننگ کھیل کر اعتماد بحال ہو جائے گا ۔انگلینڈ نے پہلے میچ میں بہترین کاونٹر اٹیک کیا اور وہ ایک سیشن جیت کر سیریز کے فاتح بن گئے.

ای پیپر دی نیشن