وزیر جنگلات پنجاب کی چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اسلام آباد میں ملاقات

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) سکندر قیوم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور کلین اینڈ گرین پاکستان مہم اور حلقہ پی پی88  میں پپلاں سے کندیاں اور کنڈل عیسیٰ خیل روڈ اور پل کی تعمیر کے معمالات پر تفصیلی گفتگو کی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے پپلاں، کندیاں اور کنڈل عیسیٰ خیل روڈ اور پل کی تعمیر نو کو جلد یقینی بنایا جائیگا جو کہ پپلاں اور عیسیٰ خیل کی تحصیلوں میں سفر کو تیز اور آسان بنانے کے علاوہ سی پیک روٹ سے بھی منسلک ہو گی جس سے علاقہ میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاشی مشکلات کے باوجود ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں نیشنل ہائی اتھارٹی کے تعاون سے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں محکمہ جنگلات کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور قومی شاہراہوں کے اطراف بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن