اسلا م آباد (وقائع نگار) اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے لاپتہ شہری غلام قادرکی بازیابی کیلئے اس کے بھائی کی طرف سے دائر درخواست میں شہری کی بازیابی کیلئے7ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ا?ئندہ سماعت پر شہری کو عدالت پیش کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ دی جائے،گذشتہ روز سماعت کے دوران وزارت دفاع کی طرف سے برگیڈیئر فلک ناز،میجر جنرل محمد احسن خٹک، سیکرٹری وزارت فرید خان، رجسٹرارلاپتہ کمیشن خالد نسیم، وفاقی پولیس کے ایس پی نعیم اقبال ،ایس پی سرفرازملک، ڈی ایس پی خالد اعوان اور ڈی ایس پی لیگل اظہر شاہ عدالت پیش ہوئے،عدالت نے استفسارکیاکہ شہری کب سے لاپتہ ہے جس پر وکیل نے بتایاکہ2014سے لاپتہ ہے،وزارت دفاع کی طرف سے بتایاگیاکہ کسی بھی حساس ادارے کے پاس یہ شہری موجودنہیں جس پر عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت تک اگر شہری کو عدالت پیش نہ کیاگیا تو سخت کاروائی کریں گے، سماعت 19اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
شہری کی بازیابی کیلئے7ہفتوں کی مہلت،آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب
Aug 26, 2020