بھارتی حکومت کا کشمیرکو اپنا اندرونی مسئلہ قرار دینا محض ایک افسانہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک

Aug 26, 2020 | 16:04

ویب ڈیسک

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک”یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس“ نے جموں وکشمیر کو مکمل طور پر بھارت میں ضم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ’یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس“ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کے بھارتی فیصلے نے کشمیریوں کے اندر پہلے سے موجود غم وغصہ بڑھا دیا ہے جو مزید تلخی اختیار کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کو کشمیرمیں قیام امن کے لیے آئینی اور سیاسی تبدیلی سے متعلق اپنے بیانیے کا دفاع کرنے میں سخت مشکل کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست 2019کے فیصلے کے بعد کشمیر میں تشدد کے واقعات عروج پر ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت کا کشمیرکو اپنا اندرونی مسئلہ قراردینامحض ایک افسانہ ہے اور اس افسانے کی بنیاد جموں وکشمیر میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی موجودگی پر کھڑی ہے۔

مزیدخبریں