صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے سمیت کشمیر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچانا شروع کر دی

Aug 26, 2020 | 20:21

سپورٹس رپورٹر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے سمیت کشمیر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچانا شروع کر دی۔ ضلعی حکومتوں کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی بنا پر بڑی مقدار میں پانی سڑکوں پر کھڑا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، بارش کا پانی گھرں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کشمیر اور پنجاب کے تمام اضلاع میں کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک کے اضلاع میں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر، چکوال اور رحیم یار خان کے اضلاع میں بیشتر مقامات پر اور لاہور، سیالکوٹ، ملتان، منڈی بہاوالدین، ناروال، لیہ اور بہاولپور کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ موسمیات کی جانب سے ریکارڈ کی گئی بارش کے مطابق اسلام آباد شہر میں 98.0 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ راولپنڈی ائیرپورٹ 63.8، اٹک 60.1، کوٹلی 37.0، مظفرآباد ایئرپورٹ 35.0، اسلام آباد ائیرپورٹ 30.6، مری 19.0، مظفر آباد 15.0، چکوال 14.0، رحیم یار خان ایئرپورٹ 12.8، گڑھی دوپٹہ 9.0، سیالکوٹ ایئرپورٹ 5.8، راولا کوٹ 2.9، سیالکوٹ شہر 2.0، ملتان ائیرپورٹ 2.0، منڈی بہاوالدین 1.0، نارووال 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

مزیدخبریں